کراچی میں آج بارش کی پیشگوئی، لاہور میں رم جھم برسات کا سماں

 محکمہ موسمیات نے آج رات کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی ہے اور کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کانظام بارش کا سبب بن سکتا ہے، لاہور میں بارش نے موسم خوشگوار کردیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مغربی نظام کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں آج رات بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹے کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔آج رات اور کل صبح بونداباندی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب50فیصد ہے۔علاوہ ازیں پنجاب کے شہر لاہور اور ساہیوال کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، لوگ موسم سے خوب لطف اندوز ہوئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان ، ژوب، قلات ڈویژن چند مقامات پرتیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن