مشیرخزانہ کی کوروناوائرس کی وباء سےنمٹنےکےلئےفوری اورفعال پالیسی تشکیل دینےکی یقین دہانی

Jun 06, 2020 | 11:44

ویب ڈیسک

مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کوروناوائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے فوری اورفعال پالیسی تشکیل دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔وہ اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے،مشیرخزانہ نے بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں اورسرکاری اداروں سے کہاکہ وہ کوروناکے باعث پاکستانی معیشت کو ہونیوالے نقصانات کاتخمینہ لگائیں تاکہ حکومت کو اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری اورجامع پالیسی وضع کرنے میں مدد مل سکے۔ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت نے تاجر برادری کی مدد اورآبادی کے غریب طبقے کو درپیش مشکلات میں کمی لانے کے لئے بارہ کھرب روپے کے امدادی پیکج کااعلان کیاہے۔مشیرخزانہ نے اس حوالے سے سٹیٹ بنک اورپلاننگ کمیشن کی طرف سے کئے گئے کام کو سراہا۔پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر Xiao Hong Yang، اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کی کارروائیوں کے رابطہ کار Julien Harneis اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر Patchamuthu Illangovan نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے اپنا تجزیہ پیش کیا جو کوروناوائرس کی وباء سے پیدا ہونے والی صورتحال سے شدید متاثر ہوئی ہے۔اجلاس میں صنعتوں اورپیداوار کے وزیرحماداظہر،تجارت اورسرمایہ کاری کے بارے میں وزیراعظم کے مشیرعبدالرزاق دائوداورخزانہ ڈویژن کے سینئرحکام نے بھی شرکت کی۔

مزیدخبریں