شبلی فرازکا حزب اختلاف کوپاکستان سٹیل ملز کے معاملے پر سیاست سے گریزکامشورہ

اطلاعات ونشریات کے وزیرشبلی فرازنے حزب اختلاف کوپاکستان سٹیل ملز کے معاملے پر سیاست سے گریزکرنے کامشورہ دیاہے۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے پاکستان سٹیل ملزکے ملازمین کے لئے گولڈن ہینڈشیک کااعلان کرکے ایک درست قدم اٹھایاہے کیونکہ سٹیل ملز قومی خزانے کے لئے سفیدہاتھی بن گئی ہے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ سابق حکومتیں پاکستان سٹیل ملزکے معاملے کے حل میں سنجیدہ نہیں تھیں ورنہ ان کی متعلقہ حکومتوں کے ادوارمیں مسئلہ حل ہوجاتا۔انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعتیں محض سیاسی برتری کے لئے حکومت پرتنقیدکررہی ہیں۔شبلی فرازنے کہاکہ حکومت قومی اداروں کومضبوط بنانے کے لئے کام کررہی ہے اور پاکستان سٹیل ملز کے بارے میں فیصلہ وسیع ترقومی مفاد میں کیاگیاہے۔انہوںنے ذرائع ابلاغ پرزوردیاکہ حکومت نے نیک نیتی اوروسیع ترقومی مفاد میں جو فیصلے کئے ہیں انہیں حقیقی جذبے سے اجاگرکیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن