اسرائیلی جوج کی نہتے فلسطینیوں پر گولیوں کی بوچھاڑ ،20 زخمی ، متعدد کی حالت تشویشناک

نابلس (صباح نیوز) اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کرد ی جس کے نتیجے میں20 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی نابلس میں جبل صبیح کے مقام پر فلسطینی شہریوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کی۔ہلال احمر فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج  نے حملے میں 20 فلسطینی زخمی ہوئے ۔ ان میں سے 18 فلسطینی براہ راست فائرنگ ، 3دھاتی گولیوں اور 2لاٹھی چارج سے زخمی ہوئے۔نابلس میں ہلال  احمر کے ڈایریکٹر ایمرجنسی سروس احمد جبریل نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 10فلسطینیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ ان میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔فلسطین کے ممتاز عالم دین علامہ الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ فلسطینی یہودی انتہا پسندوں کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنادیں۔انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مسجد اقصیٰ کے ساتھ ربط اور تعلق قائم رکھیں ، فلسطینی شہری قبلہ اول کو تنہا کرنے کی قابض ریاست اور یہودی انتہا پسندوں کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیں۔انہوں نے کہا کہ ماہ صیام کے دوران اندرون فلسطین کے شہریوں نے قابض ریاست اور یہودی آباد کاروں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیئے۔

ای پیپر دی نیشن