ہائیکورٹ حملہ کیس ، جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی تقرری میں توسیع نہ ہونے پر نیا لارجر بنچ تشکیل 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہائی کورٹ حملہ کیس میں مس کنڈکٹ کارروائی پرسماعت کے لئے نیا لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے جسٹس لبنی سلیم پرویز کی تقرری میں توسیع نا ہونے کے بعد بنچ کی نئی تشکیل کی گئی اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بنچ تین ججز پر مشتمل ہو گا جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی لارجر بنچ کا حصہ ہوں گے رجسٹرار ہائی کورٹ کی جانب سے لارجر بنچ کی تشکیل کے بعد کاز لسٹ جاری کردی،ہائی کورٹ حملہ کیس میں 25 سے زائد وکلا کے خلاف مس کنڈکٹ کاروائی پر سماعت پیر کو ہو گی عدالت نے 20 سے زائد وکلا کے لائسنس ہائی کورٹ حملہ کیس میں معطل کر رکھے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...