جنڈیالہ شیرخان: پی پی 142 کی سیاسی شخصیات کا ن لیگ میںشمولیت کا اعلان

Jun 06, 2021

جنڈیالہ شیرخان (نامہ نگار) پی پی 142 سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد نے نوازلیگ میںشمولیت کا اعلان کر دیا ہے اس سلسلہ میں جنڈیالہ شیرخان میں ملک غضنفرکھوکھر کے ڈیرہ پر تقریب ہوئی جس میںملک اعجاز احمدکھوکھر سمیت دیگر معززین علاقہ بھی موجودتھے اس موقع پر انہوں نے سابق ایم پی اے چودھری فیضان خالد ورک کیساتھ ملاقات میں نواز لیگ میںشمولیت کاا علان کیا اور کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں اس حلقہ سے کھوکھر برادری سمیت دیگر برادریاں چودھری فیضان خالد ورک کی حمایت کریں گی تقریب سے خطاب کرتے چودھری فیضان خالد ورک نے کہاکہ  بطور ایم پی اے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرا کر عوامی مسائل کے حل کیلئے نئی تاریخ رقم کی تھی نواز لیگ کے دور کے بعد تین سال گزرنے کے باوجود بھی اس حلقہ میں کوئی ترقیاتی کام شروع نہیں ہوسکے جس سے عوام کی مشکلات اور مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں