معروف گلوکار ایس بی جان  کراچی میں انتقال کرگئے

کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان فلم، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے معروف گلوکار سنی بینجمن جان المعروف ایس بی جان 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ اہلخانہ کے مطابق گلوکار کئی روز سے علیل تھے، ہفتہ کو وہ نجی اسپتال میں 87برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ 1959میں ریلیز ہونے والی فلم سویرا میں شامل گانے نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔  انہوں نے ماسٹر منظور کی موسیقی میں فیاض ہاشمی صاحب کا لکھا لازوال گیت’’  تو جو نہیں ہے تو‘ کچھ بھی نہیں ہے‘ یہ مانا کہ محفل جواں ہے حسیں ہے‘‘  گاکر  موسیقی کی دنیا میں اپنا نام بنانے میں کامیاب رہے۔موسیقی کی دنیا میں بیش بہا خدمات سرانجام دینے پر ایس بی جان کو 2011 میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

ای پیپر دی نیشن