قدیم ٹیکسلاکوجدیدٹیکسلا کا روپ دینے کی تعمیری کوشش

Jun 06, 2021

ٹیکسلاواہ،حسن ابدال اورجڑواںعلاقوںکی قدیمی آبادیوںمیںبسنے والے لوگوںکی اکثریت،جن میںنئی نسل کی تعدادزیادہ پائی جاتی ہے،قرب وجوارمیںقائم ہونے والی ھاوسنگ سوسائیٹیوںکی طرف متوجہ ہوگئی ۔کیونکہ جی ٹی روڈکے اطراف اورعلاقہ ٹیکسلاکے پرفضاماحول میںکشادہ سڑکوںکی تعمیرکے ساتھ ساتھ زندگی کی تمام تررہائشی وکاروباری آسائیشوںکی فراہمی کوعملی شکل کاروپ دے کرتمام ترحالات وواقعات کوبدلتے وقت کے سانچے میںڈھال دیاگیاہے،ٹیکسلافیصل ہلزمیں’’ ابدالین ایسوسی ایٹس‘‘کاقیام اورمرکزی دفترکی افتتاحی تقریب میںپیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی وزراء چوہدری قمرالزمان کائرہ، سردارسلیم حیدرخان آف فتح جنگ اٹک،اورمسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیرشیخ آفتاب احمدآف اٹک، سردار احسن علی خان، سید تنویر حسین شاہ، میجر عامر، بریگیڈیئر سیدمستجاب حسین  شاہ، ریاض حسین شاہ آف بحریہ ٹاون، سجاد حسین شاہ،کاشف علی،چوہدری ندیم سرور، سید ظہیرالحسن شاہ ذیلدار،میرطارق مرتضی، ٹھیکیدارحاجی ملک محمدسلیم،حاجی ملک آسرمحمود، چوہدری عامر صادق ،نمبردارملک خان افسر،قاری آفتاب احمد،حاجی ملک ریاست علی اوررئیل اسٹیٹ سے متعلق سرکردہ شخصیات نے کثیرتعدادمیںشرکت کی، فیصل ہلزکے بانی وچیئرمین  چوہدری عبدالمجیدکے دست مبارک سے ابدالین ایسوسی ایٹس کے مرکزکاباضابطہ افتتاح کروایاگیا،چوہدری عبدالمجید کی آمدپرمیزبان گروپ کے اشعرحیات خان، سید صداحسین شاہ،ذوالفقارحیات خان ایڈوکیٹ،خرم شہزاد،اوراخترحیات خان نے اپنے دیگرمعاونین کے ہمراہ پرجوش خیرمقدم کیا،چوہدری عبدالمجیدنے  دوبڑی جماعتوںمسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کے مرکزی قائدین کی آمدپرجہاںاپنی قلبی مسرت کااظہارکیا،وہاںانہوںنے ملکی سیاسی حالات و واقعات اوراقتدارمیںآنے کی خواہش رکھنے والے سیاستدانوںکے دعووںکاتذکرہ کیا،اورکہاکہ کسی بھی سیاسی جماعت کاکوئی بھی عہدیدار،ایسانہ ہوگاکہ جویہ نہ کہتاہو،کہ مجھے اقتدارمیںلاو،میںآپ کے مسائل آپ کی دہلیزپرحل کرکے دکھاونگا،مگرجس کسی کوبھی اقتدارملا،اس نے عوام سے کیئے گئے وعدوںکوعملی جامہ پہنانے کی بجائے ان باتوںکو’’گپ شپ‘‘ کانام دے دیا،آج الحمدللہ ریئل سٹیٹ کے میدان میںخداتعالیٰ کے فضل وکرم سے  ٹیکسلامیں رہائشی وکمرشل سیکٹرایسے اندازمیںتعمیرکیئے جارہے ہیںکہ جودنیابھرمیںبدلتے حالات کے تقاضوںسے پوری طرح ہم آہنگ ہیں،انہوںنے دبے لفظوں میں کہاکہ موجودہ حکمرانوںنے بھی عوام کوپچاس لاکھ گھردینے کااعلان کررکھاہے،مگرابھی تک پچاس مکان بھی تعمیرنہ کئے جاسکے،اس کے مقابلے میںہم نے بہترین منصوبہ بندی کرکے کم سے کم لاگت پرلوگوںکومحفوظ سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جدیدآسائیشوںسے مزین رہائشی سیکٹرفیصل ہلزڈویلپ کرکے دے دیئے،آج ابدالین ایسوسی ایٹس اپنی بے پناہ پرخلوص اوروعدوںکی تکمیل پرمبنی خدمات کی بنیادپرملٹی آرچرڈسے بے پناہ عوامی اعتمادحاصل کرنے کے بعدفیصل ہلزٹیکسلا میںاپنا بزنس سینٹرقائم کرنے میںصف اول میںشمارہوچکے ہیں،ان کی ٹیم ان کاویژن اورکسٹمرزکوزیادہ سے زیادہ مراعات فراہم کرنے کے پرخلوص جذبہ سے مالامال ہے چوہدری عبدالمجیدنے کہاکہ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی میںتیزی کے ساتھ آنے والی نئی تبدیلیوںنے زندگی کے تمام تقاضوںکونئے ڈھنگ میںبدل کررکھ دیاہے،ہم نے خدادادصلاحیتوںکوبروئے کارلا تے  ہوئے ٹیکسلا مارگلہ ہلزکے دس ھزارکنال پرمشتمل پہاڑی سلسلے کوتباہ ہونے سے بچایا،اورسپریم کورٹ  کے فیصلہ کے مطابق پہاڑی سلسلہ کوسرسبزوشاداب بنانے کی خاطر عملی جدوجہدکاآغازکردیاہے،جبکہ فیصل ہلزاپنی لوکیشن اوراپنے معیاری کام کی بدولت راولپنڈی اسلام آباد،اورپنجاب کے بڑے شہروں لاہور ،اور گوجرانوالہ کے بڑے بڑے سیکٹرزپرتمام اعتبارسے سبقت لے چکاہے،ہم عوام کے اندرمزید اعتماد کو آگے بڑھائینگے،اورابدالین ایسوسی ایٹس کی ٹیم کااس ضمن میںاہم کردارہوگا،سرمایہ کاری کرنے والوںکوبہترین منافع کے مواقع میسرہونگے،قبل ازیںمیزبان ٹیم کے سیدصداحسین شاہ نے اپنے خطاب میںکہاکہ ہماری افتتاحی تقریب میںریئل اسٹیٹ سے متلعق شخصیات کاشرکت کرناالگ اعزازہے ،مگرموجودہ مصروف ترین حالات میں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماوںچوہدری قمرزمان کائرہ،سردارسلیم حیدرخان،اورمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء شیخ آفتاب احمدکاہمارے پروگرام میںشریک ہونا،اورہماری حوصلہ افزائی کرنا،ہمارے لیئے بہت بڑے اعزازکادرجہ رکھتاہے،سیدصداحسین شاہ نے بتایاکہ میںنے گزشتہ چالیس سال سے سی ڈی اے اسلام آبادمیںاپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں،لیکن حسن ابدال کی معروف ،سیاسی سماجی اورکاروباری شخصیت اشعرحیات خان نے مجھے چوہدری عبدالمجیدکی زیرنگرانی قائم کیئے جانے والے رہائشی وکاروباری سیکٹرزکادورہ کرنے پرراغب کیا،اورجب میںچوہدری عبدالمجیدکی مثبت سوچ اورعملی کارکردگی کاجب معائنہ ومشاہدہ کیا،تو میں اس نتیجے پرپہنچاکہ چوہدری عبدالمجیدپرقدرت نے خاص عنایت کررکھی ہے،اوراہل ٹیکسلاواہ کینٹ بھی خصوصی مبارکبادکے مستحق ہیں،کہ ٹیکسلاکی قدیمی آبادیوںکے مقابلے میںجہاںآج بھی تنگ وتاریک  گلیاں،ناپختہ نالے اورنالیاں ،اور راستے ،بدلتے حالات کامذاق اڑانے کیلیئے پوری طرح موجودہیں،کوزمانہ قدیم کی مشکلات سے چھٹکارا دلانے کیلئے چوہدری عبدالمجید جیسی کہنہ مشق شخصیت فراہم کردی میزبان تقریب کے سرکردہ رہنماء اشعر حیات خان نے خصوصی مہمانوںچوہدری قمرزمان کائرہ،سردارسلیم حیدرخان، شیخ آفتاب احمد،چوہدری عبدالمجید ،چوہدری زوہیرمجید ،چوہدری ندیم سرور،سرداراحسن خان،سیدتنویرحسین شاہ، سیدظہیر الحسن شاہ،کاخصوصی شکریہ اداکیا ،اور بتایاکہ فیصل ہلزٹیکسلاجوکہ پچیس ھزارکنال کی پلاننگ پرمشتمل ہے،اورہم نے ملٹی آرچرڈمیںبھی کسٹمرزکاجو اعتمادقائم کیا،آج اسی کانتیجہ ہے،کہ لوگوںکی بڑی تعداد  راولپنڈی اسلام آباد،اوردیگربڑے شہروںکے کاروباری   مراکزسے نکل کرٹیکسلاکارخ کیئے جارہے ہیں،انہوںنے بتایاکہ چوہدری عبدالمجیداپنے گھر اور آفس بیٹھ کرکیمرہ اورنیٹ کی مددسے حالات وواقعات کاجائزہ لینے کی بجائے اپناپوراوقت نکال کراپنے پراجیکٹ کی موقع کی صورتحال کوبہتری سے بہتری کی طرف لے جانے کیلیئے بذات خودترقیاتی سرگرمیوںکی نگرانی پرخودموجودہوتے ہیں،تقریب میںجمیل اخترکیانی اول سے لے کرآخرتک پوری طرح سرگرم عمل رہے،دوران تقریب اشعرحیات خان، سیدصداحسین شاہ اورچوہدری عبدالمجیدکی تقاریرنے شرکاء  کوہمہ تن گوش کیئے رکھا۔اختتام سے قبل حسن ابدال کی معروف شخصیت مولاناظہورالحق نے خیروبرکت کیلئے اجتماعی دعاکرائی۔

مزیدخبریں