فاضل پور(نامہ نگار) کاروکاری کے الزام میں ملزمان نے تیز دھار آلے سے ایک شخص کا ناک کاٹ دی، تفصیل کے مطابق رکھ کوٹلہ شیر محمد کے رہائشی بلہوڑہ برادری کے عامر ، پرویز، جاوید ، ناصر اور ابراہیم نے اپنی ہی برادری کے عاصم بلہوڑہ پر حملہ کر کے تیز دھار آلے سے اس کی ناک کاٹ دی وقوعہ کی اطلا ع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ فاضل پور انسپکٹر فیاض احمد خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور عاصم مضروب کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور ریفر کر دیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے وقوعہ کے مرکزی ملزم ابراہیم بلہوڑہ کو گرفتار کر لیا ہے۔