ویسٹ ورجینیا: امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا کے گورنر اور ری پبلکن پارٹی کے رہنما جِم جسٹس نے اعلان کیا ہے کہ ان کی ریاست میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کو ہر ہفتے بذریعہ قرعہ اندازی 16 لاکھ ڈالر نقد انعام کے علاوہ طاقتور شکاری بندوقیں اور مہنگی گاڑیاں تک بطور انعام دی جائیں گی۔یہ ’’کووِڈ لاٹری‘‘ 20 جون سے 4 اگست تک جاری رہے گی لیکن اس میں دیئے جانے والے تمام انعامات صرف اور صرف ویسٹ ورجینیا کے رہائشیوں کیلیے ہوں گے۔اس لاٹری میں شرکت کیلیے ویسٹ ورجینیا کے وہ شہری بھی اہل ہوں گے جو کووِڈ 19 ویکسین کی پہلی خوراک (ڈوز) لے چکے ہیں اور اب دوسری خوراک کے منتظر ہیں۔15 لاکھ 80 ہزار ڈالر نقد انعام کے علاوہ، قرعہ اندازی کے ذریعے ہر ہفتے پانچ شاٹ گنز،