فیروزوالا( نامہ نگار ) لاہور کی آبادی بائی پاس کے قریب واقع ایک ہاوسنگ سوسائٹی میں اراضی کے تنازعہ پر جج سراء گروپ اور بھٹی گروپ کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجہ میں جج سراء گروپ کے 4 افراد اعجاز عرف جج سراء ، اسکا بھائی ریاض سراء اور انکے دیگر 2 ساتھی زخمی ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔متوفی کی کی شناخت 20سالہ ابوہریرہ کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ غلام رسول بھٹی گروپ کے مسلح افراد نے فائرنگ کی تاہم پولیس کسی ملزم گرفتار نہ کر سکی۔