کراچی(کامرس رپورٹر)ملک کی نمایاں فارما سیوٹیکل کمپنی فیروز سنز لیبارٹریز نے اپنی صحت اور تندرستی کیلئے ماحول کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی میونسپل کارپوریشن اور کراچی کے شہریوں کیساتھ ملکر عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر 5جون کو شہر کی یادگار تاریخی عمارت فریئر ہال کو سبز زمرد رنگ میں نہلا دیا۔اس سرگرمی کا مقصد ماحولیاتی نظا م کے تحفظ اور احیاء کیلئے رائے عامہ کو ہموار کرنا اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے اپنے عزم کو دہرانا تھا۔فیروز سنز لیبارٹریز کے سی ای او عثمان خالد وحید نے موجودہ ماحولیاتی منظر نامہ پر اپنی کمپنی کے خدشات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی صحت اور اس کرہ ارض پر موجود ہر فرد کی تندرستی کے حوالے سے سب سے بڑا واحد خطرہ ہے ۔کراچی میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد نے اس موقع پر کہا کہ ہم سب ماحولیات کے حوالے سے غیر مستحکم رویہ کا شکار ہیں،عالمی یوم ماحولیات ہمیںاپنے اعمال کی عکاسی کرنے اور صحت مند و سر سبز ماحول کے بارے میںعزم اور جدوجہد کا موقع فراہم کرتا ہے