افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا  ذمہ دار اور منظم اندازمیں ہونا چاہیے:چین  

بیجنگ(این این آئی )چین نے کہاہے کہ  افغانسان سے غیر ملکی افواج کا انخلا ایک ذمہ دار اور منظم انداز ہونا چاہیے،چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان،چین ،افغانستان تینوں ملکوں کو افغانستان اور اس کے ہمسایہ ملکوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے تعاون اور بات چیت کے عمل کو مضبوط بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے ساتھ ہی افغانستان اور اس خطے کو سلامتی و استحکام کے نئے مسائل کا سامنا ہوگا۔ افغانستان میں امن اور مفاہمت کا عمل متاثر ہوا ہے جبکہ مسلح تنازعات اور دہشت گردانہ کارروائیاں بڑھ گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن