لاہور (سپور ٹس رپورٹر)تاریخ میں کوئی بھی برٹش ایشین یو ایف سی چیمپئن نہیں رہا تاہم فیصل ملک تاریخ کو تبدیل کرنے کیلئے پر عزم ہیں ۔ 27پاکستانی نژاد فائٹر نے ایم ایم اے سرکٹ سے معاہدہ کیا اور تاحال وہ پانچ صفر سے ناقابل شکست ہیں۔ انہوںنے کہا خواب ہے کہ یو ایف سی ٹائٹل کے مقابلے لاہور میں ہوں ۔ خواہش ہے کہ میرا نام ان سو فائٹرز کی فہرست میں لکھا جائے جنہوں نے کھیل کے فروغ کیلئے کوششیں کیں ۔