اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)زمینوں پر قبضے، جان سے مارنے کی دھمکیاں اور ہوائی فائرنگ کر خوف وہراس پھیلا دیا گیا تھانہ سہالہ کو ناصر نے بتایا کہ روات کے علاقے میں قاسم وغیرہ نے زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور دھمکیاں دیں، تھانہ کوہسار کو عزیز الرحمان نے بتایا کہ سی ڈی اے کا انسپکٹر ہوں پی ایس او پمپ والوں محمد سلیم وغیرہ نے کار سرکار میں مداخلت کی اور مزاحمت کرتے ہوئے دھمکیاں دیں،تھانہ بنی گالہ کو پنڈ بیگوال کے حسن محمود نے بتایا کہ ابرار وغیرہ نے زمین کے لین دین پر ہوائی فائرنگ کی اور دھمکیاں دیں،تھانہ کھنہ کو سحرش ملک نے بتایا کہ اسد محمود وغیرہ نے مجھے اور مہرے خاوند کو دھمکیاں دیں۔
زمینوں پر قبضے، جان سے مارنے کی دھمکیاں،ہوائی فائرنگ
Jun 06, 2021