ماحولیاتی نظام کی بحالی کیلئے بڑے قدامات کی ضرورت ہے: سربراہ پاک بحریہ  

اسلام آباد(این این آئی) پاک بحریہ کے سربراہ ا یڈمرل محمدامجد خان نیازی نے کہاہے کہ ماحولیاتی نظام کی بحالی جیسے عالمی مقصد کے حصول کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے پیغام میں کہاکہ اس دن کا مقصد ہماری آنے والی نسلوں کیلئے صاف ستھرا ماحول اور ایک بہتر معیارِ زندگی فراہم کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ماحولیاتی نظام کی بحالی جیسے عالمی مقصد کے حصول کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں ماحولیات کے تحفظ کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ انسانوں کی مختلف سرگرمیوں سے ہونے والی ماحولیاتی تباہی کو کم کیا جاسکے۔ انہوںنے کہاکہ پاک بحریہ ماحولیات خصوصاً آبی ماحولیات کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس کے تحفظ کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...