آئی ایم ایف سے مشاورت‘ پنشنرز پر ساڑھے 7 فیصد ٹیکس لگنے کا امکان 

Jun 06, 2021

اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے بجٹ میں پنشنرزپرٹیکس لگانے کی آئی ایم ایف شرط مان لی۔آئی ایم ایف اورعالمی بنک کے ساتھ اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے بارے میں مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے بڑے فیصلوں کی تیاری کرلی جس میں پنشنرز پر ٹیکس لگانا بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی تجویز پر تمام پینشنرز پر ساڑھے 7 فیصد ٹیکس عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت پینشز کو سالانہ کی مد میں 250 ارب روپے کی ادائیگی کرتا ہے، گریجیوٹی پربھی ٹیکس عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ پلان میں وفاقی حکومت جنرل پرویڈنٹ فنڈ کے منافع پر بھی ٹیکس عائد کرنا بھی شامل ہے، حکومت کو پینشن فنڈز پر 7.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے سے 18 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا ہونے کا تخمینہ ہے۔

مزیدخبریں