اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وہ ایک ارب درخت ڈھونڈ رہے ہیں کہیں نظر نہیں آ رہے جنہیں اربوں کی کرپشن آج تک نظر نہیں آئی انہیں ایک ارب درخت کہاں نظر آئیں گے سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ انہوں نے صرف ماحول کو ہی نہیں ملک کے معاشرے کو بھی خراب کیا کرپشن اور چوری کو عام کیا اور عوام کو لوٹا آج پوری دنیا پاکستان کی تعریف اور عزت کر رہی ہے ماحولیات کے تحفظ کے لئے عمران خان کے اقدامات کو دنیا بھر سے پزیرائی مل رہی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کو تاریخ میں پہلی بار ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی کا اعزاز ملان لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں پاکستان کی پہچان صرف کرپشن تھی۔