نئی دہلی ( نوائے وقت رپورٹ ) بھارت کی چند ریاستیں لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کر رہی ہیں جس کی وجہ کرونا وائرس کے کیسز میں کمی ہے۔ تقریباً 2 ماہ بعد سب سے کم کیسز ریکارڈ ہوئے۔ دہلی میں پابندیاں نرم کی جا رہی ہیں، متبادل دنوں میں دکانیں کھولنے کی اجازت دیدی گئی۔ نجی دفاتر کو 50 فیصد عملے کیساتھ کام کرنے کی اجازت۔ نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ 'دہلی میں کورونا وائرس کی صورتحال آہستہ آہستہ بہتر ہوتی جارہی ہے۔ بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش کے 75 میں سے 55 اضلاع میں صرف رات کے وقت کرفیو کی پابندیاں اب بھی برقرار ہیں۔ 600 سے کم مثبت کیسز والے اضلاع کھولنے کی اجازت جبکہ زائد شرح اگلے حکم تک لاک ڈاؤن میں رکھا جائے گا'۔ بھارت میں ایک لاکھ 20 ہزار 529 نئے کرونا کیسز سامنے آئے جبکہ 3380 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔مجموعی کیسز 2 کروڑ 86 لاکھ جبکہ اب تک 3 لاکھ 44 ہزار 82 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست مہاراشٹرا میں مقامی حکومت 7 جون سے ایسے اضلاع میں مالز، فلم تھیٹر، ریسٹورانٹس اور دفاتر کھولنے کی اجازت ، وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں بھی تمام سرکاری اور نجی دفاتر کو 7 جون سے پورے عملے کے ساتھ کھلنے کی اجازت ہوگی۔ تجارتی سرگرمیوں پر بھی پابندی میں نرمی ۔