اتر پردیش گائے سمگلنگ کا الزام لگا کر جنونی ہندوئوں نے مسلم نوجوان کو قتل کردیا

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ)  بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے گاؤ ماتا کی رکھشا کے نام پر ایک مسلمان نوجوان کو قتل جبکہ 5 کو شدید زخمی کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے علاقے علی گڑھ میں جنونی ہندوؤں نے مسلم خاندان پر حملہ کردیا۔ لاٹھیوں، ڈنڈوں اور تیز دھار آلے کے وار سے 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں نوجوان شیرا نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جبکہ دیگر 5 بھی شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ  آوروں نے مسلم خاندان پر گائے کی سمگلنگ کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ دو گروہوں کی لڑائی تھی جسے مذہبی رنگ دیا گیا۔ پولیس نے مسلم خاندان پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک ہندو پجاری کو حراست میں لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہندو پجاری کی اقبالِ جرم کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...