ترقیاتی پروگرام میں سندھ کو نظر انداز کرنا ناانصافی مراد شاہ کا وزیراعظم کو خط

Jun 06, 2021

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی بجٹ میں سندھ کے ترقیاتی منصوبے یکسر نظرانداز کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئندہ مالی سال کے مجوزہ وفاقی بجٹ پر اعتراض اٹھا دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط میں کہا کہ وفاق کے پبلک سیکٹر ترقیاتی پروگرام میں سندھ کے منصوبے نظرانداز کئے گئے اقتصادی کونسل کا اجلاس نہ بلا کر آرٹیکل 156 کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ این ایچ اے نے تاحال سیہون جامشورو شاہراہ کی تعمیر مکمل نہیں کی۔ سیہون جامشورو شاہراہ پر انسانی جانوں کے ضیاع کا ذمے دار وفاق ہے۔ سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے کہا کہ پنجاب کو 86 ہزار 805 ملین ، سندھ کو چار ہزار 808 ملین کے منصوبے دیئے گئے۔ سندھ کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے جس کا ازالہ کیا جائے۔ 

مزیدخبریں