اقتصادی مشاورتی کونسل اجلاس‘ سی پیک منصوبوں پر عاصم سلیم باجوہ کی بریفنگ

Jun 06, 2021

اسلام آباد‘ سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی مشاورتی کونسل اور آٹو پالیسی کے حوالے سے اجلاس ہوئے۔ اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک منصوبوں میں پیشرفت پر بریفنگ دی۔ خصوصی اقتصادی زونگ میں سرمایہ کاری کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ثانیہ نشتر نے نئے بجٹ میں احساس پروگرام کے مجوزہ پلان پر بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے آئی ٹی میں مہارت‘ تجارت بڑھانے کیلئے تجاویز مانگ لیں۔ آٹو پالیسی کے حوالے سے اجلاس میں خسرو بختیار نے بھی شرکت کی۔ وزارت صنعت و پیداوار کی مجوزہ آٹو پالیسی پر رپورٹ اجلاس میں پیش کی گئی۔ شوکت ترین نے کہا کہ ایف بی آر اور خزانہ ڈویژن کو ساتھ ملکر مزید پیشرفت کی ہدایت کی۔ دریں اثنا مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے گفتگو میں شوکت ترین نے کہا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پرکوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا اور بجٹ میں سیالکوٹ میں ترقیاتی کاموں اورکامیاب نوجوان پروگرام کیلئے بھی رقم مختص کی گئی ہے۔ ملک میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جس طرح جاری ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

مزیدخبریں