بھارتی جنگی جنون آبدوزیں بنانے کیلئے 430ارب روپے کے ٹینڈر اجرا کی منظوری

Jun 06, 2021

نئی دہلی (اے پی پی)مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کرنے والے بھارت کے جنگی جنون میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔ بھارتی وزارت دفاع نیملک میں ہی 6 آبدوزیں بنانے کے لئے 4 کھرب 30 ارب بھارتی روپوں کے  ٹینڈر جاری کرنیکی منظوری دی ہے  اس رقم کی مالیت پاکستانی روپوں میں تقریبا دوگنا ہوتی ہے۔ ساتھ ہی مسلح افواج کی جدید کاری اور آپریشنل ضروریات سے متعلق سازو سامان کی خریداری کے لئے 6،000 کروڑ روپے کے دفاعی سودوں کو بھی منظوری دی گئی ۔ بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی زیر صدارت ہوئی یہاں کونسل کی میٹنگ میں ان تجاویز کو منظوری دی گئی ۔ بحریہ کے لئے کلاس پی 75 کی یہ آبدوز اسٹریٹجک پارٹنرشپ ماڈل کے تحت بنائی جائے گی اوریہ آبدوزیں دیسی ہوں گی اور انہیں جدید ترین سسٹم سے لیس کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں