ہالانی(نامہ نگار)جئے سندھ قومی محاذ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر نیاز کالانی، روا داری تحریک کے سربراہ پنہل ساریو نے سینئر صحافی بچل ہنگورو سے ملاقات کرکے ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اس موقع میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ سندھ کے جرائم پیشہ عناصر اور شکار پور میں پولیس کی شہادت میں ملوث ڈاکوؤں کو جدید اسلحہ افغانی پٹھان کی معرفت پہنچتا ہے اور افغانی پٹھانوں کے اوپر کچھ بڑی قوتوں اور سندھ کے چند بکاؤ وڈیروں کا ہاتھ ہے ۔پہلے بڑے شہروں میں افغانی پٹھانوں کو آباد کرایا گیا اب سندھ بھر میں افغانیوں کی آبادکاریاں کرائی جارہی ہیں ، سندھ کے وسائل، روزگار،کاروبار، نوکریوں پر قبضہ کیا جارہا ہے ایسے عناصر کی نشاندہی کرنے والے صحافی، سماجی رہنماؤں کو جان سے مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جسکا ایک بڑا ثبوت ہالانی کے بہادر صحافی، سندھ صحافی سنگت کے مرکزی وائس چیئرمین بچل ہنگورو ہیں جسے افغانی پٹھانوں کے عزائم بے نقاب کرنے پر جان سے مارنے کیساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں ملی ہیں لیکن بچل ہنگورو اکیلے نہیں ہم سمیت پورے سندھ ان کیساتھ ہے ہم اسلحہ، منشیات کے کاروبار میں ملوث افغانی پٹھانوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں اور جعلسازی سے سندھ کا پتہ لکھوا کر بنوائے گئے، انکے شناختی کارڈ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ سندھ کے روزگار پر مقامی سندھیوں کا حق ہے، ہم افغانی پر دست شفقت ، غیر قانونی شناختی کارڈ، اسلحہ اور منشیات میں انکے ساتھی سندھی وڈیروں کوخبردار کرتے ہیں کہ وہ بازآجائیں ،سندھ حکومت افغانی پٹھانوں کی سندھ میں بڑھتی ہوئی آبادیوں ، شناختی کارڈ بنوانے کا نوٹس لیکر افغانیوں کو فوری طور پر سندھ سے بیدخل کرے۔