بدکاری کا الزام بھائی نے 2 بہنوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا

کشمور (نامہ نگار ) روجھان کے نواحی علاقہ سرکل بنگلہ اچھا موضع کچہ میانوالی نمبر 2 میں کارو کاری کے الزام میں بھائی نے دو بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ بنگلہ بلال خان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر دونوں ڈیڈباڈیز کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال بنگلہ اچھا منتقل کیا پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ذرائع کے مطابق یہ وقوعہ 4 بجے پیش آیا قتل کرنے والا شخص خواتین کا بھائی تھا  واردات کے بعد فرار ہوگیا۔خبر کے فائل ہونے تک واقع کا کیس رجسٹر ڈ نہیں ہوسکا ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن