دھنوٹ(نامہ نگار) وسیب اتحاد دھنوٹ کی کور کمیٹی،ایگزیکٹیو باڈی، وارڈ وائز کمیٹیوں کے عہدیداران اور بلدیاتی نمائندگان کا اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد اسلام ثانی چیئرمین وسیب اتحاد دھنوٹ منعقد ہوا۔ جس میں دھنوٹ کی موجودہ صورت حال، مختلف مسائل اور ان کے حل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اس موقع پرچوہدری محمد اسلام ثانی نے کہا کہ ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متحد رہ کر وسیب اتحاد اپنے مشن پرقائم ہے۔ ملک محمد صدیق نائچ صدر وسیب اتحاد نے کہا کہ دھنوٹ کی پائیدار ترقی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ اجلاس میں میاں ولی محمد کاشف،رانا عابد علی ،حاجی گلزار حسین مغل،رانا یوسف علی خان،حاجی محمد عبداللہ تبسم،سعید احمد بھٹہ،سلطان فوجی ،اے ڈی انجم و دیگر نے اظہارِ خیال کیا۔پٹرولنگ پولیس کی ٹرک ڈرائیور زسے