نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) مینارٹی ونگ کے مرکزی صدر سنیٹر کامران مائیکل پاکستان مسیحی اتحاد کے چیئرمین عمانویل اطہر جولیس مقامی ایم این اے چوہدری اظہر قیوم ناہرا نے گزشتہ دنوں آتش بازی کا سامان تیار کرتے ہوئے ہونے والے دھماکے میں مرینوالے یاہو مسیح کی والدہ اورزخمی والد سجاد مسیح مٹو سے اظہار تعزیت کیا اور ان کی عیادت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور مقامی پاکستان مسلم لیگ منیارٹی ونگ کے عہدیداران تحصیل صدر ایلڈر ڈاکٹر عباس بھٹی اور سٹی صدر سلیم سہوترا کو اس سارے واقعے کی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر مسلم لیگ مینارٹی ونگ کے یوسف بٹر ریاست مسیح جاوید مسیح عارف نذیر مسیح پطرس رکھا مدثر کھوکھر۔ قیصر کھوکھر پاسٹر آصف فیاض مسیح اور دیگر کارکن بھی موجود تھے۔