کرونا ویکسی نیشن قومی فریضہ، کوتاہی اخلاقی جرم ہے:کمشنر گوجرانوالہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ کرونا ویکسینیشن ایک قومی ذمہ داری ہے جس میں کوتاہی ایک اخلاقی اور قومی جرم ہے انہوں نے کہا کہ این سی او سی اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں کورونا ویکسینیشن کے عمل میں تیزی لاتے ہوئے کرونا سنٹروں کے ساتھ خصوصی موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو سرکاری دفاتر‘ صنعتی و تجارتی اور تعلیمی اداروں میں خود جا کرتمام ملازمین کی ویکسینیشن کو یقینی بنا رہی ہیں انہوں نے بتایا کہ کمشنر آفس کے تمام افسروں وملازمین کی بھی خصوصی ویکسینیشن مہم شروع کردی گئی ہے جس کے تحت سوفیصد ملازمین کی ویکسینیشن کی جائے گی-مزید برآں ڈویژنل کورونا فوکل پرسن گوجرانوالہ ڈاکٹر معیز منصور نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایات کے پیش نظر نہ صرف ڈویژن بھر میں کرونا ویکسی نیشن سنٹروں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیاگیاانہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ بے بنیاد خبروں پر کان نہ دھریں اور خود کو اوراپنے عزیز و اقارب کواس موذی وائرس سے محفوظ بنانے کیلئے ویکسین لگوا ئیں۔

ای پیپر دی نیشن