گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ڈی سی کواپریٹو کالونی میں محکمہ جنگلات اور ڈی سی کالونی انتظامیہ کے اشتراک سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر/ ڈائریکٹر پی ایچ اے شاہد عباس جوتہ، سیکریٹری ڈی سی کالونی عاطف افتخار چیمہ، کوارڈینیٹر کلین گرین پاکستان گوجرانوالہ شیراز طاہر اور دیگر موجود تھے اس موقع پر آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا اور شہریوں میں محکمہ جنگلات کی جانب سے مفت علاقائی پودے تقسیم کئے گئے ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کی کوششوں کی بدولت مفت پودے غریب اور مستحق بچوں میں تقسیم کئے ہیں تاکہ ہر بچہ اپنے حصے کے دس پودے ضرور لگائے۔ دریں اثناء ڈی سی آفس میں محکمہ ماحولیات کی طرف سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات عمر اشرف نے کہا کہموسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کیلئے ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پر کوششیں کرنا ہونگیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر شاہد عباس جوتہ بھی موجود تھے۔