گکھڑمنڈی(نامہ نگار) جی ٹی روڈ اور راہوالی کے گردونواح میں قائم درجنوں میرج ہالز اور مارکیوں کا مسلسل ایک سال تک بند رہنے سے سینکڑوں محنت کش بیروزگار ہوگئے جبکہ مالکان کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے کرونا وائرس کی ضلع بھر میں واضع کمی ہونے کے باوجود اس علاقہ کے میرج ہالز اور مارکیوں کے مالکان کو فنکشنز کرنے کے اجازت نہ دینا مالکان اور محنت کشوں پر ظلم ہے۔ اگر مزید کچھ عرصہ اسی طرح پابندیاں لگی رہیں تو مالکان کی طرف سے کی گئی کروڑوں روپے کی انویسٹمنٹ بھی ضائع ہوجائے گی اورعلاقہ کے محنت کش مسلسل بیروزگاری سے تنگ آکر بیوی بچوں سمیت فاقوں پر مجبور ہوجائیں گے۔
گکھڑمنڈی:میرج ہالزمسلسل بند،سینکڑوں محنت کش بیروزگار
Jun 06, 2021