بوسنیا میں سابق سرب کمانڈر راٹکو ملاڈچ کے جنگی جرائم کے مقدمے کا فیصلہ منگل 8 جون کو سنایا جائے گا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بوسنیا میں ہزاروں مسلم مردوں کے قاتل سابق سرب کمانڈر راٹکو ملاڈچ کو نسل کشی اور جنگی جرائم کے مقدمے کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کی عالمی جنگی جرائم عدالت نے بوسنیا کا قصائی کہلانے والے راٹکو ملاڈچ کو جنگ بوسنیا کے دوران جنگی جرائم کی منصوبہ بندی کرنے پر 2017 میں عمر قید سنائی گئی تھی۔راٹکو ملاڈچ نے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی جس کا اب حتمی فیصلہ بروزمنگل 8جون کو سنایا جائے گا۔ ان جرائم میں سربرینیکا میں 8 ہزار سے زائد بوسنیائی مسلم مردوں اور لڑکوں کی نسل کشی بھی شامل ہے .