وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار رحیم یار خان کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والی ٹانگوں اور ہاتھوں سے محروم باہمت طالبہ کرن اشتیاق کی آواز بن گئے۔ طالبہ کرن اشتیاق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویڈیوکا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر طالبہ کرن اشتیاق کی مالی امداد اور بھائی کو ملازمت دینے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرن اشتیاق کو مالی امداد کا چیک دیا گیا اور کرن اشتیاق کے بھائی خان محمد کو سرکاری ملازمت بھی دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے کرن اشتیاق کی رہائش گاہ پر جا کر کرن اشتیاق کو مالی امداد کا چیک اور اس کے بھائی خان محمد کو سرکاری ملازمت کا تقرر نامہ دیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرن اشتیاق میری اپنی بیٹیوں کی طرح ہے، اس کا خیال رکھنامیرا فرض بھی ہے اور ریاست کی ذمہ داری بھی۔کرن اشتیاق قوم کی باہمت بیٹی ہے جس نے نامساعد حالات کے باوجود حوصلہ نہیں ہارا اور تعلیم جاری رکھی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو کرن اشتیاق پر فخر ہے اور ایسی قابل مثال بیٹیوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے.
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار رحیم یار خان کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والی ٹانگوں اور ہاتھوں سے محروم باہمت طالبہ کرن اشتیاق کی آواز بن گئے
Jun 06, 2021 | 21:51