بنگلور(این این آئی) ٹیپو سلطان کے بعد ترقی پسند مصنفین کے اسباق بھی بھارتی اسکولوں کے نصاب سے نکالے جا رہے ہیں، جس پر طلبہ یونین نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بی جے پی حکومت کی جانب سے پہلے صرف ٹیپو سلطان سے جڑے اسباق کو سکول کے نصاب سے نکالا گیا تھا لیکن اب ریاست کی جید و نامور شخصیات کے اسباق کو بھی نکال دیا گیا ۔بی جے پی حکومت کے اس فیصلے پر برہم ہوکر ریاست کرناٹک میں متعدد طلبہ تنظیموں کی جانب سے دارالحکومت بنگلور کے فریڈم پارک میں ایک پر زور احتجاج کیا گیا۔اس موقع پر ریٹائرڈ پروفیسر جی رام کرشنہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کا سکول نصاب میں ہندوتوا ایجنڈے کو نافذ کرنا ایک تکثیری سماج کے لیے خطرہ ہے۔
بھارت، ٹیپو سلطان کے بعد ترقی پسند مصنفین کے اسباق نصاب سے نکالے جانے لگے
Jun 06, 2022