ایران سے جوہری معاہدے کی بحالی کے امکانات معدوم ہو رہے ہیں،یورپی یونین


برسلز(این این آئی)یورپی یونین کی خارجہ اور سلامتی پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے معاہدے پر عمل درآمد کے امکانات معدوم ہو رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بوریل نے ٹویٹرکے ذریعے اپنی ٹویٹس میں کہا کہ انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ امیر حسین عبداللہیان کے ساتھ دوبارہ بات کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے اضافی کوشش کرنے کا امکان اب بھی موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک رابطہ کار کے طور پر میں جوہری مذاکرات میں دیگر حل طلب مسائل کے حل میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہوں۔ادھر ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں کے لیے روسی مندوب میخائل الیانوف نے کہا کہ اگر عالمی توانائی ایجنسی مغربی ممالک کی ایران کے خلاف پیش کی قراردار منظور کی تو ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ویانا مذاکرات کی کامیابی کے امکانات اس صورت میں مزید پیچیدہ ہو جائیں گے۔الیانوف نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ ایران کے ساتھ سفارتی حل پر زور دے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یورپ ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے تو زیادہ سفارتی کوشش کرے۔

ای پیپر دی نیشن