بھارت کی پالیسی خطے میں امن کے لیے بڑاخطرہ ہے‘ پوسٹر وںمیں انتباہ 

سرینگر(این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں علاقے میںکشمیریوں کی نسل کشی کی پالیسی کی طرح ہندوتوا بی جے پی اور آر ایس ایس کی طرف سے جاری تقسیم کی پالیسیوں کے خلاف کشمیریوںکا احتجاج درج کرایا گیا ہے و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ (JKPRM)اور مختلف دیگر آزادی پسند تنظیموں نے پوسٹرچسپاں کیے ہیں۔بھارت کی موجودہ کشمیر دشمن پالیسی خطے میں امن کے لیے ایک بڑا چیلنج اور خطرہ ہے۔ پوسٹروں میں کشمیری عوام کے خلاف جاری بھارتی جارحیت اور مظالم پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی خاموشی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے مسلم اکثریت والے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کررہی ہے ۔
کشمیر، پوسٹر

ای پیپر دی نیشن