مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے زور دے کر کہا ہے کہ اسرائیل ایک حقیقی امتحان کا سامنا کر رہا ہے۔ ایک ایسی غیر معمولی صورتحال کا مشاہدہ کر رہا ہے جو تباہی کے قریب ہے۔ ہم ایک سنگھم پر ہیں اور فیصلہ کن موڑ پر کھڑے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بینیٹ نے سابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور حزب اختلاف پر نفرت کی سیاست کرنے اور افراتفری پھیلانے کا الزام لگایا۔بینیٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرایک پیغام میں کہا کہ ہم پہلے دو بار اندرونی تنازعات کی وجہ سے ٹوٹ چکے ہیں۔ پہلی بار 80 سال کی تاسیس کے بعد اور دوسری بار قیام کے 77 سال بعد اور اب ہم ایک بار پھر مشکل میں ہیں۔ ہم آٹھویں دہائی کے قریب پہنچ رہے ہیں مگر اس وقت مشکل مقام پر کھڑے ہیں۔ ہم سب ایک حقیقی امتحان کا سامنا کر رہے ہیں، کیا ہم اسرائیل کو بچا سکیں گے؟"انہوں نے نشاندہی کی کہ ایک سال پہلے اسرائیل تنزلی کے سب سے مشکل میں آگیا تھا۔ ہم اندرونی سیاسی خلفشار کی وجہ سے بار بار انتخابات کی طرف جا رہے ہیں۔
ملک مشکل حالات سے دوچار، ٹوٹنے کے قریب ہے،اسرائیلی وزیراعظم
Jun 06, 2022