کیف میں علی الصبح دھماکوں کی آوازیں، یوکرائن ائرڈیفنس نے ایک کروز میزائل مار گرایا، تباہ شدہ گاڑیاں، ٹینک، مغربی ممالک نے فراہم کئے تھے: روسی وزارت دفاع 


کیف (نوائے وقت رپورٹ) یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں روسی فوج نے کرنور میزائلوں سے حملہ کیا یوکرائنی فوج کے مطابق روسی کروز میزائل حملوں میں ریلوے کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا یوکرائنی ائیر ڈیفنس نے ایک میزائل کو مار گرایا روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ کیف  میزائل حملے میں فوجی ٹینکوں اور گاڑیوں کو تباہ کیا تباہ کئے جانے والے فوجی ٹینک اور گاڑیاں یوکرائن کو یورپی ممالک نے فراہم کی تھیں۔ دریں اثناء  روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس یوکرائن میں درجنوں امریکی ہتھیار تباہ کر چکا ہے۔ روس یوکرائن میں ان ہتھیاروں کا آسانی سے مقابلہ کر رہا ہے اور روس پہلے ہی امریکہ کے فراہم کردہ درجنوں ہتھیار تباہ کر چکا ہے۔ یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں اتوار کی صبح سلسلہ وار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

ای پیپر دی نیشن