لاہور(سپورٹس رپورٹر)بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کھیلا گیا انڈر 19 سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ لسبیلہ نے جیت لیا۔ چیمپئن سائیڈ نے لورا لائی کو دو وکٹوں اور قلعہ عبداللہ چمن کو 96 رنز سے شکست دی۔ وہاڑی نے سہ فریقی راؤنڈمیں رحیم یار خان اور ساہیوال کو شکست دے کرسدرن پنجاب انڈر 19 سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ وہاڑی کے کپتان محمد عاقب اصغر نے رحیم یار خان کے خلاف میچ میں تین وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ساہیوال نے رحیم یار خان کو شکست دے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ساہیوال کے حمزہ نادر نے بیٹنگ چارٹ میں ٹاپ کرتے ہوئے 243 رنز بنائے۔ وہاڑی کے محیر سعید نے 19 وکٹیں حاصل کرکے باؤلنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔اس سے قبل راولپنڈی، خیبر، فیصل آباد اور کراچی زون ٹو نے اپنی متعلقہ کرکٹ ایسوسی ایشنز میں منعقدہ انڈر 19 سٹی کرکٹ ٹورنامنٹس جیت لیے تھے۔
لسبیلہ نے بلوچستان‘وہاڑی نے سدرن پنجاب انڈر19سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لئے
Jun 06, 2022