ماسکو (اے پی پی)روس نے کہا ہے کہ مغربی پابندیوں کا اس کی تیل کی برآمدات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، قیمتوں میں اضافہ کے باعث رواں سال توانائی کی برآمد سے کہیں زیادہ آمدن کی توقع ہے۔طاس نیوز نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے حوالے سے بتایا کہ مغربی ممالک کی روس پر عائد پابندیوں سے عالمی منڈی میں تیل کے نرخوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔