ملتان،ضلعی انتظامیہ کا مہنگائی روکنے  کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

 ملتان (آئی این پی ) ضلعی انتظامیہ ملتان نے مہنگائی کو روکنے کیلئے سخت اقدامات فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی صدارت میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا ۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے پرائس میکنزم پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے مجسٹریٹس کو ریٹس کنٹرول کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کو حوالات کی سیر کرائی جائے، ناقص کارکردگی کے حامل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بدری کیلئے تیار رہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مکمل مینڈیٹ فراہم کیا ہے، آٹا، چینی، دالیں سمیت اشیا خوردونوش کی قلت پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ طاہر وٹو نے مزید کہا کہ منصوعی مہنگائی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، فلور ملز اور ریٹیلرز کی سپلائی چین کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...