برلن (اے پی پی)جرمن موٹرساز کمپنی مرسڈیز بینز نے اپنی گاڑیوں کے بریکنگ سسٹم میں خرابی کی اطلاعات پر دنیا بھر سے تقریباََ 10 لاکھ گاڑیاں مرمت کیلئے واپس منگوانے کا اعلان کردیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے نے کمپنی کے حوالے سے بتایا کہ وہ بریک سسٹم میں خرابی کی اطلاعات پر اپنی 10 لاکھ مرسڈیز گاڑیوں کو فوری طور پر مرمت کے لیے واپس منگوا رہی ہے ،اس حوالے سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان سے رابطہ کیا جارہا ہے۔کمپنی نے کہاہے کہ جن گاڑیوں کو واپس منگوایا جا رہا ہے، ان کے معائنے کے بعد جہاں ضرورت ہوگی، پرزوں کو تبدیل کیا جائے گا،تاہم جب تک گاڑیوں کا معائنہ نہیں ہوتا،تب تک صارفین اپنی گاڑیاں نہ چلائیں۔ خبررساں ادارے نے جرمن فیڈرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا کہ جو مرسڈیز بینز منگوائی گئی ہیں وہ 2004 ء اور 2015 ء کے درمیان تیار کی گئی تھیں۔
بریکنگ سسٹم میں خرابی، مرسڈیز بینز کا 10 لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان
Jun 06, 2022