لاہور(نامہ نگار)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں976 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا ۔جس میں 635افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 492 ڈرائیوز ،کم عمرڈرائیور35مسافر 445اور 111 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ271ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 287 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 88حادثات میں 98متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 62حادثات میں63متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1041متاثرین میں857مرد اور191خواتین شامل ہیں۔جبکہ زخمی ہونیوالوںمیں 219فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 533 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ296زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں816موٹر سائیکلز،74آٹو رکشے115موٹر کاریں،22وین07مسافربسیں،31ٹرک اور94دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔