مسلم لیگ ن لڑکھڑاتی ہوئی معیشت کو پائوں پر کھڑا کریگی: عمران نذیر 

لاہور(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ ن لاہور کے قائم مقام صدر خواجہ عمران نذیر ، ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک ، علی پرویز ملک ، سیکرٹری اطلاعات عامر خان ، صبغت اللہ سلطان اور سید توصیف شاہ سمیت دیگر نے صوبائی وزراء کے پٹرول کی سرکاری سہولت ختم اور دیگر مراعات میں کمی کے اقدام کو سراہتے ہوئے اس بات کی امید ظاہر کی کہ اب ملکی معیشت میں بہتری کو کوئی نہیں روک سکتا۔ نواز شریف ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں ہی مسلم لیگ ن کی حکومت وطن عزیز کی لڑ کھڑاتی اور تباہی شدہ معیشت کو بہتری کی طرف لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔گذشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک توڑنے کی باتیں کرنے والا کوئی بھی سیاسی رہنما محب وطن نہیں ہوسکتا عمران نیازی کی حکومت نے اپنی نالائقی کی وجہ سے ملکی معیشت کو تباہی تک لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن