کراچی (این این آئی) پاکستانی بنگالیز ایکشن کمیٹی کے بانی وچیئرمین سابق ٹائون ناظم اورنگی ٹائون پیپلزپارٹی کے رہنما شیخ محمد فیروز نے گزشتہ روزوفد کے ہمراہ بلاول ہائوس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پاکستانی نژاد بنگالیوں کے مسائل این اے240 میں پارٹی کے امیدوار ناصر لودھی کی کامیابی کیلئے اقدامات اور بلدیاتی الیکشن میں فتح حاصل کرنے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نژاد بنگالیوں کے مسائل حل کیے جائیں گے، آصف علی زرداری نے سینیٹر نثار احمد کھوڑو اور صوبائی وزیر لیبر سعید غنی کو پاکستانی بنگالیوں کے مسائل فوری حل کئے جائیں۔ اس موقع پر شیخ محمد فیروز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے240کے الیکشن میں پارٹی امیدوار کی کامیابی کیلئے پاکستانی نژاد بنگالیوں نے بھرپور حمایت کی ہے۔