اسلام آباد (نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی اور مذہبی جماعتوں نے پاکستان کو ایک زنجیر میں پروکر ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔ ہم روز اول سے متنبہ کر رہے تھے کہ عمران نیازی کو بیرونی طاقتوں نے میدان میں اتارا ہے لیکن کوئی یقین نہیں کر رہا تھا، اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اب پاکستان کے تین ٹکڑے اور فوج کے ٹوٹ جانے کی گولڈ سمتھ اینڈ کمپنی کی دلی خواہش کو وہ بالاخر اپنی زبان پر لے آئے جس سے ہماری دعوے کی تصدیق ہوتی ہے لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ ملک عمران خان جیسے بیرونی طاقتوں کے پروردہ مسخروں کا نہیں کروڑوں جانثاران اسلام کا ملک ہے۔ پاکستان کی قومی اور مذہبی جماعتوں نے پاکستان کو ایک زنجیر میں پرو کر ناقبال تسخیر بنا دیا ہے۔ پاکستان کی مذہبی قوتیں اور بالخصوص جمعیت علمائے اسلام کے ٹکڑے کرنے والوں کے منہ توڑ کے رکھ دے گی۔ عمران نیازی کے گولڈ سمتھ جیسے سرپرستوں کے پاکستان سے متعلق خواب کو ہم ہزار ٹکڑے کر دیں گے لیکن پاکستان کی سلامتی اور آئینی دل تک محدود فوج کے وقار پر آنچ آنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ اقتدار سے محرومی کے بعد عمران نیازی مکمل طور پر ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ اب ان کی پارٹی کے کئی ٹکڑے ہونے والے ہیں۔ اس لئے وہ پاکستان کے تین ٹکڑے ہونے کے واہیات بکنے لگا ہے۔ پاکستان اور اس کی آئینی کردار تک محدود ہونے والی فوج کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے سے بہتر ہے وہ اپنے گولڈ سمتھ کے پاس لندن جاکر تین ماہرین نفسیات سے اپنی علاج کروائیں۔
جے یو آئی پاکستان کے ٹکڑے کرنے والوں کے منہ توڑ کر رکھ دے گی: فضل الرحمان
Jun 06, 2022