حضرو (نمائندہ نوائے وقت ) تحصیل حضرو کے مختلف یونین کونسلز کے سیکرٹریوں کی ڈیوٹیاں آٹا چیکنگ ،آٹا ملز ،چیک پوسٹوں پر لگ گئیں ،یونین کونسل میں مسائل کے حل کیلئے آنیوالے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ،سیکرٹری حضرات نہ ہونے کی وجہ سے عوام دفتر سے کام ہوئے بغیر گھروں کو مایوسی سے لوٹنے لگے ،سیکرٹریوں دن رات ڈیوٹیاں کرنے پر مجبور ،عوامی حلقوں کا ڈی سی اٹک سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو کی یونین کونسلز کے سیکرٹریوں اپنے دفتروں کی بجائے آٹا ملز ،آٹا چیک پوسٹ اور چیکنگ پوائنٹ ڈیوٹیاں لگ گئیں یونین کونسل سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے آنیوالے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سیکرٹریوں کی یوسی دفتر میں نہ ہونے کی وجہ سے اندراج پیدائش ،فوتگی سمیت دیگر یوسی کے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے آنیوالے بزرگ ،خواتین شہری رلنے لگے سیکرٹریوں کی ڈیوٹیاں لگنے سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیاعوامی حلقوں نے کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی اٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یونین کونسلز کے سیکرٹریوں کی ڈیوٹیاں یوسی میں ہی لگائیں تاکہ عوام کے مسائل حل ہونے میں مدد مل سکے ۔
تحصیل حضرو کے مختلف یونین کونسلز کے سیکرٹریوں کی ڈیوٹیاں لگ گئیں
Jun 06, 2022