دھریالہ جالپ(نامہ نگار)واٹر سپلائی یوزر کمیٹی جلالپور شریف کی کرپٹ اور اقرباء پرور انتظامیہ نے عوام کو گندا ، بدبور دار اور گٹروں کا پانی پینے پر مجبورکر دیاہے جس سے ہر دوسرا شخص ہیپاٹائٹس کا مریضہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔حال ہی میں3کروڑ سے زائدرقم کی گرانٹ بھی اقرباء پروری کی نظر ہو گئی 1974مین بننے والی واٹر سپلائی سکیم پائپ ابھی تک وہی چل رہے ہیں جبکہ 90کی دہائی میں پائپ تبدیل کرنے والے موجود جنرل سیکرٹری نے گٹروں والے پلاسٹک کے پائپ ڈال کر کرپشن کی انتہا کی تھی اور وہ سب ختم جب کہ اس سے پہلے متعدد بار اسی یوزر کمیٹی کو لاکھوں کی گرانٹیں مل چکی ہیں لیکن یہ راشی ، کرپٹ اور سفارشی واٹر سپلائی یوزر کمیٹی کام کرنے اور کروانے سے قاصر ہے اور عوام کو شدید گرمی میں پانی کی بوند بوند کو تر سا رہی ہے۔ یہ کہاں کا انصاف ہے مہینے میں جان بوجھ کر وال مین کرپشن کی غرض سے موٹر خراب کا بہانا بناتے ہیں اور کبھی پائپ لائن توڑ دی جاتی ہے اور کبھی بجلی نہ ہونے کا بہانہ بنا کر صرف 9 دن پورے مہینے میں پانی عوام کو دیا جاتا ہے وہ بھی بوند بوند اس کے علاوہ محلہ قبرستان جنوب اور محلہ جنوبی کی عوام کو تو پانی کی ایک بوند تک نہیں ملتی جبکہ اْن سے واٹر سپلائی کا بل وصول کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے شکایات کے انبار اکٹھے ہورہے ہیں جب چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ چند ذاتی مفاد پرست لوگ جو کہ عوام کوپانی کیلئے ترسا رہے ہیں۔