پیر کھارادربار کی وراثت کا مقدمہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

Jun 06, 2022

ملہا ل مغلاں( نامہ نگار)پیر کھارادربار کی وراثت کا مقدمہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔دربار پیر کھارا وراثت کے کیس میں پیران مورجھنگ رکھ سملی شمالی کی طرف  سے وسیم معراج شاہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال محمد اقبال کی عدالت میں اپنی شہادت ریکارڈ کرائی، پیران مورجھنگ کی طرف سے سینئر قانون دان اسلم قریشی جبکہ پیران پیر کھارا کی طرف سے سید ضیائ￿  الحسن زیدی ایڈووکیٹ پیش ہوئے،  وسیم معراج شاہ نے خاندانی شجرہ کی بنیاد پر اپنا بیان ریکارڈ کرایا ، مخالف وکیل سید ضیاء  الحسن زیدی نے جرح کرتے ہوئے سوال کیا کہ پیران پیر کھارا نے لنگر خانہ اور دیگر تعمیرات کرائی ہیں جس کے جواب میں وسیم معراج شاہ نے کہا کہ سب کام زائرین اور عوام کے ڈونیشن سے ہوئے ہیں اور ہم اس آمدن کا آڈٹ بھی چاہتے ہیں ، وسیم معراج شاہ نے تمام وراثتی دستاویزات کے ساتھ شہادت ریکارڈ کرائی واضح رہے پیران پیر کھارا کے وکیل ہی پیش ہوئے مدعا علیہان میں سے کوئی بھی حاضر نہ تھا مزید کارروائی آئندہ پیشی   11 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

مزیدخبریں