کھوڑ(نامہ نگار) حکومت نے مہنگائی سے سلگتی ہوئی غریب عوام پرپٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کرکے مہنگائی کا بم گرادیا ہے جس نے غریب آدمی کا قمر توڑ کا رکھ دی ہے غریب بچوں کے لیئے دو وقت کی روٹی پوری نہیں کرسکتا بل کیسے ادا کرے گا حکمران اور انکے حواری اس قوم کے ٹیکسوں اور اسکے نام پر لیئے گئے قرضوں پر عیاشیا ں کررہے تیل کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت میں دو سو فیصد اضافہ ہوگیا ہے مگر حکمران کسی حکومت کے ہوں انکی عیاشیاں آج بھی جاری ہے وزیر اعظم سے لیکر نیچے افسر تک مفت پٹرول اوردوسری مفت مراعات سے موجیں کررہا ہے مگر غریب کا جینا دوبھر ہوچکا ہے جسکا کوئی پرسان حال نہیں یہ سرکاری افسران جب نوکری میں ہوتے ہیں تو فل موجیں ریٹائیر منٹ کے بعدپو ری مراعات اور لاکھوں روپے پنشن سمیت پوری زندگی موج کرتے ہیں واپڈا کی بجلی فری گیس کی گیس فری فون والوں کافون فری مگر اس ملک میں ایک ایسا طبقہ کے جو بیروزگار یا مزدور ہے جسکا کوئی آسرا نہیں کوئی سہار انہیں ایم این اے ایم پی اے وفاقی وزیر گھر بیٹھے لاکھوں روپے وصول کررہے انکی بجلی فری پٹرول فری مکان فری ہوائی سفر فری علاج فری بچوں کی تعلیم فری اور کئی دوسری مراعات فری ملتی ہیں مگر ماری تو اس پیارے وطن کی ٖغریب عوام جاتی ہے جو اس وطن میں رہ کر اپنا علاج بھی فری نہیں کراسکتی سسک سسک کر مر جاتے ہیں مگر علاج نہیں کراسکتے پیارے وطن کے غریب عوام حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کی خدارا ان امیروں کی مفت مراعات ختم کرکے پٹرول اور دوسری اشیا ء سستی کاجائیں تاکہ غریب عوام پر مہنگائی کو بوجھ کم ہوسکے ۔
کھوڑ،مہنگائی سے سلگتی ہوئی غریب عوام پرپٹرول،بجلی بم گرایا گیا
Jun 06, 2022