ڈیر ہ اسماعیل خان(نامہ نگار)پولیس لائن ڈیرہ میں کوارٹر گارڈ کی سزا بھگتنے والا پولیس کانسٹیبل باتھ روم جانے کے بہانے فرار ہوگیا، آر ای پولیس لائن کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں آر ای پولیس لائن شاہجہان نے 118پولیس ایکٹ2017کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ ملزم کانسٹیبل سکندر خان جسے افسران بالا کے حکم پر کوارٹر گارڈ کیا گیا تھا باتھ روم کے بہانے کوارٹرگارڈ سے فرار ہوگیا۔